ابنا: اطلاعات کے مطابق اے این پی قومی جماعت سے تعلق رکھنے والے مکرم شاہ اتوار کے دن انتحابی جلسے میں شرکت کے لئے سوات جارہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی کو بم سے اڑادیا گیا جس کے نتیجے میں ان کے سمیت تین افراد جان بحق ہوگئے۔ طالبان نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم پہلے ہی خبردار کرچکے تھے کہ ہم پاکستان کے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں پر حملہ کریں گے ، شمالی وزیرستان کے میرانشاہ شہر کے کامران علاقے میں گیارہ مئی کو ہونے والے انتحابات کے امیدواروں کے ایک دفتر میں بھی ایک بم دھماکہ ہوا تھا ، اس دائمی امیدوار جن کے نام کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیاگیا ہے درحقیقت شمالی وزیرستان کے سابق نمایندہ ہیں اور ان کا شمار حکومت پاکستان کے حامیوں میں سے ہوتا ہے ۔ طالبان نے ایک دہشت گر دانہ کاروائی کرکےصوبہ سندھ میں حلقہ نمبر 47 سےمتحدہ مؤمنٹ تحریک کے امید وار کو حیدر آباد کے ہالہ شہر میں قتل کردیا ۔ طالبان نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے مرکزی شہر پشاور میں ایک دہشت گردانہ کاروائی کرکے ایک اورقومی جماعت کے لیڈر کو زخمی کر دیا ۔ حالیہ دنوں میں دہشت گردانہ حملوں میں ایک امید وار کراچی میں اور ایک امید وار صوبہ بلوچسان میں مارا گیا ہے ۔ طالبان پاکستان پہلے اعلان کرچکا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی ، قومی عوام ، متحدہ قومی مؤمنٹ تحریک اورمسلم لیگ کے انتخاباتی اجتماعات کو اپنے حملوں کا نشانہ بنائے گا ۔رشک ٹوڈے ٹی چینل نے اتوار کے دن کی اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا کہ گذشہ اڑتالیس گھنٹوں میں کراچی میں سیاسی میدان میں سرگرم چند افراد سمیت اٹھارہ لوگ مارے گئے ہیں۔ پاکستان کی پولیس نے کراچی شہر میں سنیچر کے دن ایک بم کا انکشاف کیا نیز دہشت گردوں کی سیاسی تحریک کے ایک دفتر سمیت کراچی کی کئی عمارتوں کو اڑانے کی سازش کو بھی ناکام بنادیا ۔ پاکستان میں سیاسی افراد کا قتل اور بم دھماکوں سے آيندہ مہینوں میں ہونے والے وفاقی اور صوبائي پارلیمانی انتخابات کے بارے میں سیکورٹی کی تشویش مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوں کو سیکورٹی خطرات کا سامنا ہے اوریہ جماعتیں اور تنظیمیں انھیں ملنے والی دھمکیوں کی جانب سے بہت زیادہ تشویش میں مبتلا ہیں ۔ جس کی وجہ سے یہ جماعتیں اور تنظیمیں سڑکوں پر نکلنے اور انتخاباتی اجلاس منعقد کرنے سےگریز کررہی ہیں صرف ٹیلیفون کے ذریعہ پیغام بھیجنے اور انٹرنٹ پر پروپیگنڈہ کرنے پر اکتفا کررہی ہیں ۔ پاکستان میں وفاقی اور قومی پارلمانی انتخابات گيارہ مئی کو ہوں گے ۔ پاکستان کے یہ پہلے انتخابات ہیں جو پیپلز پارٹی کی قیادت میں قائم کسی بھی جمہوری حکومت کی قانونی مدت کے پورے ہونے کے بعد ہورہے ہیں.
.....
/169